ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 16, 2025 9:50 AM

printer

سیوا یعنی عوامی خدمت اور سُشاسن یعنی بہتر حکمرانی کے منتر سے ترغیب پاکر وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ترقی اور بدلاؤ لانے کے لیے انتھک کوششیں   کررہی ہے

سیوا یعنی عوامی خدمت اور سُشاسن یعنی بہتر حکمرانی کے منتر سے ترغیب پاکر وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ترقی اور بدلاؤ لانے کے لیے انتھک کوششیں   کررہی ہے۔ آج اپنے خصوصی نشریے ”سیوا Parv“ میں مودی حکومت کے ذریعے ملک بھر میں قابل تجدید اور ماحولیات کے لیے سازگار توانائی کے شعبے میں کی گئی تبدیلیوں پر روشنی ڈالی جائے گی۔

VC – Seva Parv

پچھلی دہائی میں بھارت کا توانائی کا سفر، قابلِ ذکر بدلاؤ سے گزرا ہے۔ صلاحیت میں زبردست اضافے کے ساتھ ہی بھارت، شمسی اور ہوا کی توانائی کے شعبے میں قیادت اور اختراعی فلیگ شپ پروگراموں کے ساتھ ہی ماحولیات کے سازگار اور خود کفیل توانائی کی صلاحیت حاصل کرنے کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ماحولیات کے سازگار توانائی سے نہ صرف کاربن کے اخراج میں کمی آرہی ہے، بلکہ ماحولیات سے متعلق ملازمتیں بھی بڑھ رہی ہیں، توانائی تک رسائی میں اضافہ ہورہا ہے اور عالمی توانائی قائد کے طور پر بھارت کے رول کو بھی تقویت مل  رہی ہے۔ گذشتہ مہینے گجرات کے ہنسل پور میں گرین موبیلیٹی پہل کا آغاز کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے زور دیا تھا کہ ماحولیات کے لیے سازگار توانائی اور موبیلیٹی بھارت کو مستقبل میں عالمی ہَب بنائیں گے۔

SB – PM – Modi Byte

مارچ 2014 سے جون 2025 کے درمیان قابل تجدید توانائی کی صلاحیت میں تین گنا اضافہ ہوکر یہ 226 اعشاریہ  آٹھ گیگا واٹ تک جاپہنچی ہے۔ فی الحال غیر روایتی ایندھن کے ذرائع بشمول قابل تجدید اور نیوکلیائی مل کر بھارت کی مجموعی بجلی کی صلاحیت میں تقریباً 49 فیصد کی حصے داری رکھتے ہیں۔ شمسی بجلی پیدا کرنے کے معاملے میں بھارت، جاپان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے اور 1 لاکھ 8 ہزار گیگا واٹ گھنٹہ بجلی پیدا کررہا ہے۔اتر پردیش کے وارانسی کے رہنے والے اَسیانشی نے کہا ہے کہ ”پی ایم سُوریہ گھر مفت بجلی یوجنا“، لوگوں کے لیے بجلی پیدا کرنے اور اضافی بجلی کو Grid کو فروخت کرنے کی راہ ہموار کر رہی ہے۔

SB – Asiyanshi

ہر نئے شمسی پینل اور گھومتے ہوا کے Turbine کے ساتھ ہی بھارت آنے والے صاف ستھرے اور سرسبز کَل کا نیا باب تحریر کر رہا ہے۔×