ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

سیوا اور سُشاسن یعنی عوامی خدمت اور اچھی حکمرانی کے منتر پر قدم بڑھاتے ہوئے، وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں سرکار بڑی تبدیلی لانے اور ترقی کے لیے انتھک کام کررہی ہے۔

سیوا اور سُشاسن یعنی عوامی خدمت اور اچھی حکمرانی کے منتر پر قدم بڑھاتے ہوئے، وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں سرکار بڑی تبدیلی لانے اور ترقی کے لیے انتھک کام کررہی ہے۔ Seva Parv کے عنوان سے خصوصی سلسلے میں آج ہم اِس بارے میں بات کررہے ہیں کہ مودی سرکار، دفاعی کارکردگی میں اختراع کے ذریعے بھارت کے دفاعی اختراعی نظام کو کس طرح مستحکم بنا رہی ہے۔

نریندر مودی حکومت نے گزشتہ 11 سال کے دوران دفاعی شعبہ میں اختراع پر خصوصی توجہ دی ہے۔ اختراع کا ایکو سسٹم تیار کرنے کے مقصد سے اپریل 2018 میں دفاعی مہارت کے لیے اختراعات – iDEX پہل کا آغاز کیا گیا تھا۔ اس پہل تحت تحقیق و ترقی کے اداروں، تعلیمی اداروں، صنعتوں، اسٹارٹ اَپ اور انفرادی اختراع کاروں کو شامل کر کے تکنیکی ترقی کو فروغ دیا گیا۔

مہابلی پورم میں ڈیفنس ایکسپو اور iDEX کا آغاز کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹیکنالوجی، اختراع، تحقیق و ترقی کے لیے حکومت کے تعاون کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔

MSMEs، اسٹارٹ اَپ، انفرادی اختراع کاروں کو شامل کر کے، iDEX کے تحت جدید ترین ٹیکنالوجیز کی ترقی میں تعاون کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے تک کی امدادی رقم فراہم کی گئی ہے۔ مسلح افواج نے، iDEX کے تعاون سے جاری اسٹارٹ اَپ اور MSMEs سے، 2 ہزار 400 کروڑ روپے مالیت کی 43 اشیاء خریدی ہیں۔

گزشتہ گیارہ سال میں کی گئی تبدیلیوں کی بدولت بھارت میں اختراع کا ماحول پیدا ہوا ہے۔ آج بھارت، دفاع کے شعبے میں خود انحصاری کے حصول کی سمت میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔×