سیوا اور سُشاسن یعنی عوامی خدمت اور اچھی حکمرانی کے منتر پر قدم بڑھاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں سرکار بڑی تبدیلی لانے اور ترقی کیلئے انتھک کام کررہی ہے۔ Seva Parv کے عنوان سے خصوصی سلسلے میں آج ہم اِس بارے میں بات کررہے ہیں کہ مودی سرکار نے کس طرح پورے ملک میں فلاحی اقدامات، سماجی تحفظ اور مالی شمولیت کے ذریعہ غیر منضبط شعبے کو مستحکم کیا ہے۔
پیش ہے ایک رپورٹ ………… Capsule
گزشتہ سال پی ایم سواندھی کے مستفیدین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے یہ کہتے ہوئے یقین دہانی کرائی تھی کہ اگر آپ کے پاس قرض کی ضمانت کے طور پر دینے کیلئے کچھ نہیں ہے، تو فکر نہ کریں، مودی آپ کی گارنٹی لے گا۔
S/B Modi -Guarantee
غیر منضبط شعبہ بھارتی معیشت میں ایک اہم شراکت دار ہے اور مجموعی گھریلو پیداوار میں اس کا تعاون تقریباً 45 فیصد ہے۔ وزیراعظم مودی کے تحت حکومت نے اس غیر منظم شعبے میں کام کرنے والے لوگوں کو بااختیار بنانے کی ذمہ داری لی ہے۔ وزیراعظم ’اسٹریٹ وینڈرس آتم نربھر نِدھی‘ اسکیم نے اسٹریٹ وینڈرس کو کام کرنے کیلئے قرض کی فراہمی میں آسانی پیدا کی ہے اور اس کی ڈیجیٹل اداگی کیلئے کیش بیک جیسی خصوصیات سے مستفیدین کو فائدہ پہنچا ہے۔ یہ اسکیم جون 2020 میں کووڈ-19 وبا سے متاثرہ اسٹریٹ وینڈرس کی مدد کیلئے شروع کی گئی تھی اور اب اِسے سال 2030 تک بڑھادیا گیا ہے۔ جالندھر سے تعلق رکھنے والے ایک وینڈر نے بتایا ہے کہ کس طرح اس اسکیم سے اس کو کاروبار میں مدد ملی ہے۔
Byte: Beneficiary
ای-شرم پورٹل غیر منظم کارکنان کا ایک قومی ڈیٹا بیس ہے، جو سماجی تحفظ کی اسکیموں میں مدد کرتا ہے۔ یہ پورٹل روزگار کے مواقع، ہنر مندی کے مواقع اور سماجی تحفظ کے فوائد سے استفادہ کرنے میں مدد کرتا ہے۔ پی ایم شرم یوگی مان-دھن یوجنا غیر منظم کارکنان کیلئے ایک پنشن اسکیم ہے، جس میں حکومت ہند کی طرف سے 50 فیصد حصہ اور باقی متعلقہ کارکن کی طرف سے شامل ہوتا ہے۔مودی حکومت کے مختلف اقدامات، خدمات کی فراہمی میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کرر ہے ہیں، تاکہ کارکنان کو فائدے، قرض اور ٹریننگ ملے اور یہ شعبہ اقتصادی طور مستحکم ہوجائے۔