سیوا اور سُشاسن یعنی عوامی خدمت اور اچھی حکمرانی کے منتر کی روشنی میں، وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت، یکسر تبدیلی اور ترقی کے لیے انتھک کام کر رہی ہے۔ آج ہم اپنی خصوصی سیریز سیوا پَرو میں اِس بات کا ذکر کر رہے ہیں کہ کس طرح مودی حکومت نے کم خرچ مکانات اور جدید شہری بنیادی ڈھانچے کو یقینی بنایا ہے، جس سے لاکھوں لوگوں کی زندگی میں آسانی پیدا ہو گئی ہے۔
حکومت نے پچھلے 11 سال میں اپنے پختہ عزم کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں پورے ملک میں یکسر تبدیلی کا آغاز کیا ہے۔ شہریوں پر مرکوز اصلاحات کے ذریعے زندگی کو مزید سادہ اور آسان تر بنایا گیا ہے۔ اِس عمل میں خاص طور پر اُن لوگوں کا خیال رکھا گیا ہے، جنہیں پہلے نظرانداز کیا جا رہا تھا، اِن کوششوں میں مناسب قیمتوں کے مکانات پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔
اس تصور کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے حکومت نے 2 وسیع تر مشن شروع کیے ہیں۔ پردھان منتری آواس یوجنا شہری اور پی ایم آواس یوجنا گرامین، جن کا مقصد کوالٹی والے مکانات کو یقینی بنانا ہے۔ عوام کو اِسمارٹ شہروں کے مشن سے بھی فیضیاب کرانا ہے۔
اِس اسکیم کے تحت ڈیڑھ لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی مالیت والے 7 ہزار 500 پروجیکٹوں سے زیادہ مکمل کیے جا چکے ہیں، جبکہ امرُت اور امرُت دوئم کے تحت، صاف ستھرا پانی اور گندے پانی کی نکاسی کے کنیکشنز، ماحول کے لیے سازگار جگہیں اور پانی کے ذخائر نیز توانائی کی کفایت والی LEDs سے مزین سڑکیں فراہم کی گئی ہیں۔ پورے ملک میں اُجالا اسکیم کے تحت LED بلب فراہم کیے گئے ہیں، جبکہ پی ایم اُجوَلا کے تحت، ماحول کے لیے سازگار رسوئی، ایک حقیقت بن گئی ہے۔ اب گاؤوں میں جَل جیون مشن کے ذریعے صاف ستھرا پانی فراہم کر دیا گیا ہے اور شہروں اور گاؤوں میں سوَچھ بھارت مشن کے تحت، صفائی ستھرائی نظر آ رہی ہے۔
مدھیہ پردیش کے شہر چھندواڑا سے، سُنیتا نے اپنے تجربے سے واقف کرایا، جو جَل جیون مشن کی مستفید ہیں۔
بھارت، گلیوں اور گاؤوں میں کونکریٹ، پائپس اور لائٹ کے ذریعے ایک ایسا مستقبل تشکیل دے رہا ہے، جس میں ایک باوقار زندگی کا، نہ صرف وعدہ کیا گیا ہے، بلکہ اِس طرح کی زندگی جینے کا موقع بھی ملے گا۔×