سیوا اور سُشاسن یعنی عوامی خدمت اور اچھی حکمرانی کے منتر پر قدم بڑھاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں سرکار بڑی تبدیلی لانے اور ترقی کے لیے انتھک کام کررہی ہے۔ Seva Parv کے عنوان سے خصوصی سلسلے میں آج ہم اِس بارے میں بات کررہے ہیں کہ مودی سرکار نے کس طرح ڈجیٹل ادائیگی کے نظام کو محفوظ، سب کیلئے قابلِ رسائی اور بلارکاوٹ بناکر UPI انقلاب برپا کیا ہے۔
وزیرِ اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک میں جو بڑی کایاپلٹ ہوئی ہے، اُس میں تکنیک کا اہم رول ہے۔ اِس بڑی تبدیلی میں UPI نظام کا اہم رول ہے۔ بھارت کی ادائیگیوں سے متعلق قومی کارپوریشن نے 2016 میں UPI کا آغاز کیا تھا اور اِس کے ذریعے مختلف بینک کھاتوں کو واحد موبائل ایپلی کیشن میں مربوط کرکے ادائیگی کے نظام میں ایک بڑا انقلاب لایا گیا ہے۔ اِس سال یومِ آزادی کے اپنے خطاب میں وزیرِ اعظم نریندر مودی نے UPI کی طاقت کا تذکرہ کیا تھا۔
UPI کی مقبولیت میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے۔ صرف اگست کے مہینے میں ہی 20 ارب سے زیادہ UPI لین دین ہوئے ہیں۔
دلّی میں Juice فروخت کرنے والے ایک دکاندار روہت نے UPI نظام کی خصوصیات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اِس سے رقم کا لین دین سہل ہوگیا ہے اور بینکوں پر انحصار بھی کم ہوگیا ہے۔
بھارت کے ڈجیٹل ادائیگی انقلاب کو اب بین الاقوامی سطح پر بھی تسلیم کیا جارہا ہے۔ سردست متحدہ عرب امارات، سنگاپور، بھوٹان، نیپال، سری لنکا، فرانس اور ماریشس سمیت مختلف ملکوں میں UPI نظام کام کررہا ہے۔
Site Admin | September 21, 2025 3:08 PM
سیوا اور سُشاسن یعنی عوامی خدمت اور اچھی حکمرانی کے منتر پر قدم بڑھاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں سرکار بڑی تبدیلی لانے اور ترقی کے لیے انتھک کام کررہی ہے