September 28, 2025 2:55 PM

printer

سیوا اور سُشاسن یعنی عوامی خدمت اور اچھی حکمرانی کے منتر سے تحریک حاصل کرتے ہوئے، وزیرِاعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت، انقلابی تبدیلی اور ترقی کیلئے مسلسل محنت کررہی ہے

سیوا اور سُشاسن یعنی عوامی خدمت اور اچھی حکمرانی کے منتر سے تحریک حاصل کرتے ہوئے، وزیرِاعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت، انقلابی تبدیلی اور ترقی کیلئے مسلسل محنت کررہی ہے۔ آج ’سیوا پرو‘ کے خصوصی سلسلے کے تحت ہم آپ کو بتا رہے ہیں کہ مودی حکومت نے کس طرح پردھان منتری جن دھن یوجنا کے ذریعے مالی شمولیت کے عمل کو آگے بڑھایا ہے، جس نے لاکھوں گھروں کو بینکنگ، بچت اور وقار کے ساتھ زندگی گزارنے تک رسائی فراہم کرکے بااختیار بنایا ہے۔
مالی شمولیت پچھلی دہائی میں بھارت کی ترقی کی کہانی کی بنیاد رہی ہے اور یہ نریندر مودی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل رہی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ پردھان منتری جن دھن یوجنا، وزیر اعظم نریندر مودی کے 2014 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد شروع کی جانے والی پہلی اہم اسکیموں میں سے ایک ہے۔ یہ اسکیم صرف بینک کھاتے کھلوانے کا پروگرام نہیں، بلکہ لوگوں کو بااختیار بنانے کا ایک اہم ذریعہ تھی۔
آج جن دھن اکاؤنٹس کی تعداد 56 کروڑ سے زیادہ ہوچکی ہے، جو اسے دنیا کی سب سے بڑی مالی شمولیت کی اسکیم بناتی ہے۔ اس کامیابی کو مزید کارآمد بنانے والی بات، اس اسکیم میں سبھی کی شمولیت ہے۔
67 فیصد اکاؤنٹس دیہی اور نیم شہری علاقوں میں ہیں، جبکہ 56 فیصد اکاؤنٹس خواتین کے نام پر ہیں۔
ہر گھر تک ہمہ گیر بینک کاری سہولت پہنچانے کا یہ مشن آج فوائد کی براہِ راست منتقلی DBT کی بنیاد اور ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے کا محرک بھی ہے۔ آج پردھان منتری جن دھن یوجنا لوگوں کی زندگیوں کو بدل رہی ہے اور سماج کے ہر طبقے تک ترقی کے ثمرات پہنچا رہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔