September 26, 2025 3:03 PM

printer

سیوا اور سُشاسن یعنی عوامی خدمت اور اچھی حکمرانی کے منتر سے تحریک حاصل کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کے زیر قیادت حکومت، تبدیلی اور ترقی کیلئے انتھک کام کر رہی ہے

سیوا اور سُشاسن یعنی عوامی خدمت اور اچھی حکمرانی کے منتر سے تحریک حاصل کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کے زیر قیادت حکومت، تبدیلی اور ترقی کیلئے انتھک کام کر رہی ہے۔ آج ہم خصوصی سیریز ’سیوا پرو‘ میں اِس بات کا ذکر کررہے ہیں کہ کس طرح مودی حکومت نے کنکٹی وٹی کو، انٹرنیٹ انقلاب کے ذریعہ گاؤوں، شہروں اور پورے بھارت میں لوگوں کے درمیان فاصلوں کو ختم کرنے کیلئے استعمال کیا۔
پورے بھارت میں یکسر تبدیلی لائی جارہی ہے، جس کے تحت تیز رفتار براڈ بینڈ اور اگلے دور کے موبائل نیٹ ورکس فراہم کرائے گئے ہیں۔ اس کے پیچھے بھارت-نیٹ پروجیکٹ کارفرما ہے، جس کے ذریعہ ایک طرح کی ڈیجیٹل شاہراہ تعمیر کی گئی ہے۔ یہ ڈیجیٹل نیٹ ورک 2 لاکھ 18 ہزار سے زیادہ گرام پنچایتوں تک پہنچ چکا ہے۔ اس کیلئے تقریباً 7 لاکھ کلو میٹر طویل آپٹیکل فائبر کیبل بچھایا گیا ہے، جس کی وجہ سے ای-حکم رانی، تعلیم اور چھوٹے پیمانے کے کاروبار کیلئے راستے کھل گئے ہیں، جبکہ یہ کبھی دور دراز کے علاقے سمجھے جاتے تھے۔ بہار میں پانچ سال پہلے آپٹیکل فائبر انٹرنیٹ پروجیکٹ کا آغاز کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ یہ سوچا بھی نہیں جاسکتا تھا کہ گاؤوں میں، شہروں سے زیادہ انٹرنیٹ صارفین موجود ہوں گے، لیکن آج یہ ایک حقیقت بن گئی ہے۔
نریندر مودی حکومت کے تحت بھارت، موبائل ڈیٹا کیلئے دنیا کا سب سے کم خرچ ملک بن کر اُبھرا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔