September 19, 2025 10:12 PM

printer

سیوا اور سُشاسن یعنی خدمتِ عامہ اور اچھی حکمرانی کے منتر سے ترغیب حاصل کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں سرکار، یکسر تبدیلی اور ترقی کیلئے دن رات کام کر رہی ہے۔

سیوا اور سُشاسن یعنی خدمتِ عامہ اور اچھی حکمرانی کے منتر سے ترغیب حاصل کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں سرکار، یکسر تبدیلی اور ترقی کیلئے دن رات کام کر رہی ہے۔ آج کے اِس خصوصی سیریز سیوا پَرو میں ہم اِس بات پر روشنی ڈال رہے ہیں کہ بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ مہم کے تحت مودی سرکار نے کس طرح ہر ایک بچی کی عزت و وقار، تحفظ اور تعلیم کو یقینی بنایا ہے۔
ہریانہ میں پانی پت کا مقام تاریخی اعتبار سے نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہاں ہونے والی تین جنگوں نے تاریخ کو متاثر کیا ہے۔ ایک بار پھر 22 جنوری 2015 کو اِسی مقام پر اُس وقت تاریخ رقم کی گئی تھی جب وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کی بیٹیوں کیلئے ’بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ‘ کی ایک نئی اسکیم شروع کی۔ اِس موقع پر وزیر اعظم مودی نے کہا تھا:
بھارتی سرکار کے اِس اہم اقدام کا مقصد بچوں کے جنسی تناسب میں گراوٹ سے نمٹنا، جنسی استحصال کو ختم کرنا اور بچیوں کے تحفظ اور تعلیم کو فروغ دینا ہے۔ بھارت سرکار کے سماجی اقدامات میں سے یہ سب سے مؤثر اسکیم ہے۔ بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ اسکیم، بھارت کے 2047 تک وکست بھارت بننے کے ویژن اور خواتین کی ترقی سے خواتین کی قیادت والی ترقی کی طرف عالمی رجحان کے عین مطابق ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کا ویژن ہے کہ خواتین، ملک کی ترقی میں برابر کی شراکت دار بنیں۔ بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ اسکیم، اِسی سوچ کو آگے بڑھانے کی کوشش ہے۔ وزیر اعظم کی قیادت میں خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت اور تعلیم کی وزارت، اِس ہدف کو حاصل کرنے کیلئے کام کر رہی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔