سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن، CBSE نے سال2026 سے 10 ویں جماعت کے بورڈ امتحانات سال میں دو مرتبہ منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے۔ نئے فریم ورک کے مطابق ابتدائی امتحان فروری میں ہوں گے جو سبھی طلبا کے لیے لازمی ہوں گے۔ اسی دوران بعد میں ہونے والے امتحان میں شرکت اُن طلبا کے لیے اختیاری ہوگی جو اپنی کارکردگی میں اضافے کے خواہشمند ہیں۔
کامیاب ہونے والے سبھی طلبا کو اس بات کی اجازت ہوگی کہ وہ سائنس، ریاضی، سماجی سمائنس اور لسانیات میں سے کسی تین مضامین میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں۔ دو مرحلوں کے نتائج کا اعلان بالترتیب اپریل اور جون میں کیا جائے گا۔x