سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس CISF نے آج تعیناتی سے متعلق ایک نئی Policy متعارف کرائی ہے۔ نئی دلی میں آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے CISF میں IG(ADM)، ڈاکٹر کے سی Samantaray نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اپنی مرضی کے مطابق پوسٹنگ کو متعارف کرایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ CISF کے ہر اہلکار کو اپنی مرضی کے مطابق پوسٹنگ کے 10 مقامات بتانے کا موقع دیا جائے گا۔ ڈاکٹر Samantaray نے کہا کہ، جو CISF اہلکار دو سال میں ریٹائر ہو جائیں گے۔ انہیں اپنی مرضی کے مطابق تین مقامات بتانے کا موقع دیا جائے گا اور انہیں ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اور شادی شدہ جوڑوں کے معاملے میں بغیر مرضی کے مطابق پوسٹنگ کے چھ سال مکمل ہونے کے بعد انہیں مرضی کے مطابق پوسٹنگ کا موقع دیا جائے گا۔
انہوں نے اس بات کو اُجاگر کیا کہ نئی پوسٹنگ پالیسی سے فورس کے 98 فیصد سے زیادہ اہلکار مستفید ہوں گے۔ ڈاکٹر Samantaray نے کہا کہ اس پالیسی کا مقصد زیادہ مستحکم اور مطمئن فورس کی تشکیل ہے۔
CISF میں اہلکاروں کی کُل تعداد ایک لاکھ 90 ہزار ہے اور یہ مختلف محکموں اور وزارتوں کے 359 یونٹس کو سکیورٹی خدمات فراہم کرتے ہیں۔X