شیئر بازار میں آج لگاتار دوسرے دن بھی منفی رجحان جاری رہا اور گھریلو اشاریوں، سینسیکس اور نفٹی میں ایک فیصد سے زیادہ کی کمی درج کی گئی۔ دونوں اشاریوں نے کمزور شروعات کی اور پورے تجارتی سیشن کے دوران دباؤ میں رہے، جس سے گراوٹ کے رجحان کا پتہ چلتا ہے۔
سینسیکس، ایک اعشاریہ تین فیصد یعنی ایک ہزار 66 پوائنٹس گر کر 82 ہزار 180 پر بند ہوا۔ وہیں نفٹی میں ایک اعشاریہ چار فیصد یعنی 353 پوائنٹس کی گراوٹ آئی اور یہ 25 ہزار 233 پر بند ہوا۔
بامبے اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی کاروبار بھی متاثر رہا۔ مِڈکیپ اشاریے میں ڈھائی فیصد، جبکہ smallcap اشاریے میں دو اعشاریہ7 فیصد کی کمی آئی۔ وہیں غیر ملکی زرِ مبادلہ کے بازار میں بھارتی روپے کی قدر6 پیسے گرکر ایک امریکی ڈالر کے مقابلے 90 روپے 97 پیسے ہوگئی۔
Site Admin | January 20, 2026 9:45 PM
سینسیکس اور نفٹی میں تقریباً ایک اعشاریہ تین فیصد کی گراوٹ آئی ہے