سینئر BJP لیڈر ڈاکٹر پریم کمار کا، 18 ویں بہار قانون ساز اسمبلی کے نئے اسپیکر کے طور پر انتخاب کیا گیا ہے۔ عبوری اسپیکر نریندر نارائن یادو نے اسمبلی اجلاس کے دوسرے روز آج اُن کے متفقہ انتخاب کا اعلان کیا۔ ڈاکٹر کمار نے اجلاس سے قبل اسپیکر کے عہدے کیلئے اپنا پرچہ داخل کیا تھا۔ اپوزیشن کی جانب سے کوئی امیدوار کھڑا نہ کرنے کی وجہ سے اُن کو بلامقابلہ منتخب کرلیا گیا۔ قابل غور ہے کہ سینئر BJP لیڈر ڈاکٹر پریم کمار گیا ٹاؤن اسمبلی حلقے سے نویں مرتبہ MLA چنے گئے ہیں۔ سابقہ حکومتوں میں انہوں نے الگ الگ وزارتی عہدے سنبھالے ہیں۔×
Site Admin | December 2, 2025 3:26 PM
سینئر BJP لیڈر ڈاکٹر پریم کمار کا، 18 ویں بہار قانون ساز اسمبلی کے نئے اسپیکر کے طور پر انتخاب کیا گیا ہے۔