November 5, 2025 9:52 PM

printer

سینئر BJP لیڈر اور مرکزی وزیر کرن رجیجو نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی جانب سے BJP اور انتخابی کمیشن کے خلاف ووٹ چوری کے الزام پر سرزنش کی ہے

سینئر BJP لیڈر اور مرکزی وزیر کرن رجیجو نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی جانب سے BJP اور انتخابی کمیشن کے خلاف ووٹ چوری کے الزام پر سرزنش کی ہے۔ آج نئی دلّی میں میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے جناب رجیجو نے الزام لگایا کہ جناب گاندھی انتخابی کمیشن اور EVMs پر اُس وقت الزام لگاتے ہیں جب کانگریس کے حق میں نتائج نہیں آتے۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس کو ووٹروں کی فہرستوں میں کسی طرح کی گڑبڑی کے بارے میں انتخابی کمیشن میں شکایت درج کرانی چاہئے۔ BJP لیڈر نے جناب گاندھی پر غیر سنجیدہ معاملات کو اٹھانے کا بھی الزام لگایا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔