January 5, 2026 9:45 PM

printer

سینئر BJP لیڈر امت شاہ نے تمل ناڈو میں حکمراں DMK سرکار پر ناکام ہونے کا الزام لگایا۔ انہوں نے پارٹی ورکروں پر اُسے بے نقاب کرنے کیلئے زور دیا

سینئر BJP لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پارٹی ورکروں اور لیڈروں پر زور دیا ہے کہ تمل ناڈو میں آنے والے اسمبلی انتخابات میں فتح کو یقینی بنائیں۔ آج تمل ناڈو کے تروچی میں ایک کلوزڈ ڈور میٹنگ میں جناب امت شاہ نے پارٹی ورکروں سے کہا کہ وہ بڑے پیمانے پر مودی حکومت کی بہبود کی اسکیموں کو عوام الناس تک پہنچائیں۔ جناب شاہ اسمبلی انتخابات سے قبل BJP کی پیش رسائی کو تیز کرنے کیلئے تمل ناڈو کے دو روزہ دورے پر تھے۔ انھوں نے میٹنگ میں حکمراں DMK کی ناکامیوں کو عوام تک لے جانے کی اہمیت پر زور دیا اور انتخابات میں NDA کی کامیابی کیلئے محنت کرنے کو کہا۔ انھوں نے DMK سرکار کے بدعنوان وزرا کو بے نقاب کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انھوں نے ریاست کے موجودہ حکمراں نظام کو چیلنج کرنے کا سفر کرنے کیلئے AIADMK کے لیڈروں کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کیا۔ جناب شاہ نے کَل ایک عوامی جلسے میں وزیر اعلی MK اسٹالن پر حکمرانی، بدعنوانی اور موروثی سیاست اپنانے پر سرزنش کی۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ بہار، اڈیشہ اور دیگر ریاستوں میں انتخابات، جہاں BJP اتحاد نے واضح اکثریت حاصل کی ہے، اس کی گونج تمل ناڈو میں بھی سنی جائے گی۔ انھوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ NDA تمل ناڈو اسمبلی انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کرے گی جو چند ماہ میں ہونے والے ہیں۔ جناب شاہ نے پارٹی سےNamma Ooru Modi Pongal کے تحت Truchirappalli میں پونگل تقریبات میں بھی شرکت کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔