کانگریس کے سینئر رہنماء اور سابق مرکزی وزیر داخلہ شیوراج پاٹل کا آج مہاراشٹر کے لاتور میں انتقال ہو گیا۔ وہ 91 برس کے تھے۔ انہوں نے لاتور میں اپنی رہائش گاہ پر صبح تقریباً ساڑھے 6 بجے آخری سانس لی۔ اپنے طویل سیاسی کریئر کے دوران شیوراج پاٹل مختلف اہم عہدوں پر فائز رہے، جن میں لوک سبھا کے اسپیکر اور مرکزی کابینہ کے اہم قلمدان شامل ہیں۔ جناب پاٹل نے 7 مرتبہ لاتور لوک سبھا سیٹ سے چناؤ جیتا تھا۔×
Site Admin | December 12, 2025 2:49 PM | Shivraj Patil
سینئر کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر داخلہ شیوراج پاٹل کا لاتور میں انتقال ہوگیا۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی اور مختلف لیڈروں نے اُن کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔