ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 26, 2025 9:42 PM

printer

سیاحت اور ثقافت کے مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے، آندھراپردیش کے نائب وزیر اعلیٰ پون کلیان کے ساتھ آج راجا مہندرا ورم میں پشکر گھاٹ کے نزدیک پُروقار اکھنڈ گوداوری سیاحتی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا

سیاحت اور ثقافت کے مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے، آندھراپردیش کے نائب وزیر اعلیٰ پون کلیان کے ساتھ آج راجا مہندرا ورم میں پشکر گھاٹ کے نزدیک پُروقار اکھنڈ گوداوری سیاحتی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔ راجا مہندرا ورم سے رکن پارلیمنٹ ڈی پورن دیسواری اور ریاست کے سیاحت کے وزیر کنڈولا دُرگیش بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 94 کروڑ روپئے سے زیادہ کی تخمینی لاگت کے ساتھ اس پروجیکٹ کا مقصد راجا مہندرا ورم کو ایک بڑے روحانی اور ثقافتی سیاحتی مرکز میں تبدیل کرنا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ پروجیکٹ 2035 تک، سیاحتی بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنائے گا، تقریباً آٹھ ہزار لوگوں کیلئے روزگار پیدا کرے گا اور 35لاکھ سیاحوں کو راغب کرے گا۔انھوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے پورے آندھراپردیش میں 7 سیاحتی پروجیکٹوں کیلئے 450 کروڑ روپئے منظور کئے ہیں نیز Swadesh درشن اور PRASAD جیسی اسکیموں کے ذریعے مدد کا اعادہ کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں