ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 12, 2025 9:38 AM | Delhi Blast Raids

printer

سکیورٹی ایجنسیوں میں دلّی NCR اور پلوامہ کے مختلف مقامات پر چھاپے ماری کے دوران بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مادّہ برآمد کیا ہے۔

سکیورٹی ایجنسیوں میں دلّی NCR اور پلوامہ کے مختلف مقامات پر چھاپے ماری کے دوران بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مادّہ برآمد کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ہریانہ کے فرید آباد میں 9 اور 10 نومبر کو مارے گئے چھاپوں کے دوران ایجنسیوں نے ڈیٹونیٹرس، ٹائمرس اور بم بنانے والے سامان سمیت 3 ہزار کلو گرام دھماکہ خیز مادّہ برآمد کیا اور ضبط کیا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ سمجھا جا رہا ہے کہ بڑھتے دباؤ کے نتیجے میں مشتبہ ملزم نے دلّی بم دھماکے کو انجام دیا۔ ذرائع نے یہ بھی کہا کہ پورے بھارت میں چوکسی اور مشتبہ ماڈیولز پر تال میل بھرے انداز میں کریک ڈاؤن کے نتیجے میں بڑا حملہ ٹل گیا۔×