سکّم ریاستی حکومت نے، ہر گھر ترنگا مہم کو پورے جوش و خروش کے ساتھ منانے کے لیے وسیع اقدامات کیے ہیں۔ ثقافت کے محکمے نے، جو ریاست میں پروگرام کو نافذ کرنے والی نوڈل ایجنسی بھی ہے، بتایا ہے کہ ایک لاکھ قومی پرچم شہریوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔ ثقافت کا محکمہ ضلعوں کی انتظامیہ کو ترنگا سونپے گا، تاکہ اسے شہریوں کے درمیان تقسیم کیا جا سکے۔ وزیر اعلیٰ اور گورنر کی موجودگی میں 12 اگست کو گینگٹوک کے MG مارگ پر ترنگا ریلی منعقد ہوگی۔ دیگر ضلعوں میں بھی ترنگا ریلیوں اور ثقافتی پروگراموں کا اہتمام کیا جائے گا۔×
Site Admin | August 10, 2025 9:36 AM | Sikkim Ghar Ghar Tringa
سکّم ریاستی حکومت نے، ہر گھر ترنگا مہم کو پورے جوش و خروش کے ساتھ منانے کے لیے وسیع اقدامات کیے ہیں۔