سکم میں مائی بھارت پہل کے تحت بیداری اور صلاحیت سازی کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس کا عنوان تھا: ”انتہائی اہم اسکیموں سے متعلق ورکشاپ“۔ اس پروگرام اہتمام کَل Pakyong ضلعے میں Kaputhang گورنمنٹ پولی ٹیکنک میں کیا گیا۔
اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں اور مقامی طبقے کے لوگوں کو مرکزی حکومت کی مال مدد سے چلائی جانے والی اہم اسکیموں کے بارے میں معلومات فراہم کرنا تھا، تاکہ فوائد حاصل کرنے کے طریقوں کو سمجھنے میں اُن کی مدد کی جاسکے۔ اس ورکشاپ میں زیر بحث مختلف سرکاری اسکیموں میں آیوشمان بھارت – PMJAY، پی ایم مُدرا یوجنا، ڈیجیٹل انڈیا پہل، اسکل انڈیا مشن، PMKVY، سوچھ بھارت مشن، جل جیون مشن، پی ایم وِشوکرما یوجنا، اسٹینڈاَپ انڈیا اسکیم اور پی ایم اُجولا یوجنا شامل تھیں۔ لوگوں کو اہلیت کے معیار، درخواست جمع کرنے کے طریقوں، ضروری دستاویز اور دستیاب فائدوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔