سکم میں سیاحت کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری سی ایس راؤ نے کہا کہ مرکزی حکومت کی ”Battle فیلڈ ٹورزم“ پہل کے تحت ڈوکلام اور Cho La کو، اس سال 15 دسمبر تک سیاحوں کیلئے کھول دیا جائے گا۔ اس سے قبل ان دونوں اسٹریٹیجک مقامات کے افتتاح کی تاریخ 27 ستمبر مقرر کی گئی تھی لیکن بعد میں ریاستی حکومت نے اس کی نئی تاریخ طے کی۔ گینگٹوک میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے، جناب راؤ نے کہاکہ زیرِ التواء تمام کاموں کا اب تیزی کے ساتھ مکمل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ مقامات پر بنیادی ڈھانچے کا کام جلد مکمل ہونے کی امید ہے تاکہ سیاح دونوں جگہوں تک پہنچ سکیں۔ ڈوکلام تقریباً 14 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ہے اور راجدھانی گینگٹوک سے تقریباً 70 کلومیٹر دور ہے۔
اسی طرح Cho La کے مقام کو زیادہ تر 1967 میں بھارت اور چین کے فوجی دستوں کے تصادم کیلئے یاد کیا جاتا ہے۔