سکّم قانون ساز اسمبلی نے آج اتفاقِ رائے سے ایک تجویز کو منظور کیا، جس کے تحت 12 فرقوں کو درج فہرست قبائل ST کا درجہ دیا گیا ہے۔ ایوان نے سکّم کی حکومت کی تشکیل کردہ اعلیٰ سطح کی ایک کمیٹی کی جانب سے حال ہی میں پیش کردہ تفصیلی رپورٹ میں شامل سفارشات کو منظوری دے دی۔ اِس قدم سے سکّم کے اِن 12 فرقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو درج فہرست قبائل کا حق اور سرکاری فوائد بہم پہنچانے کو یقینی بنانے میں مدد لے گی۔ ایوان نے اتفاقِ رائے سے اعتماد ظاہر کیا کہ یہ قدم، سکّم کے تمام فرقوں کیلئے منصفانہ مواقع اور معاشرتی سکیورٹی بہم پہنچانے کو یقینی بنانے کی جانب ایک بڑا سنگ میل ثابت ہوگا۔
Site Admin | December 12, 2025 10:06 PM
سکم قانون ساز اسمبلی نے 12 برادریوں کو، درجِ فہرست قبیلوں کا درجہ دیا ہے