سکم سرکار نے نیپال میں موجودہ حالات کے تناظر میں اہمیت کے حامل مقامات پر گشت اور جانچ پڑتال کا عمل تیز کردیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق Soreng اور Gyalshing ضلعوں کے اعلیٰ اہلکاروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ SSB کے ساتھ مل کر گشت کریں اور موجودہ صورتحال پر نظر رکھیں۔
سبھی متعلقہ سرحدی جانچ چوکیوں، خاص طور پر Rangpo، Melli اور Reshi سے چوکسی برتنے کو کہا گیا ہے، تاکہ کوئی بھی غیر مجاز شخص سکم میں داخل نہ ہوسکے۔ پولیس کو موٹر گاڑیوں کی جانچ کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ متعلقہ DIG اور SP صاحبان سے کہا گیا ہے کہ وہ نیپال سے کسی بھی طرح کی دراندازی کی روک تھام کیلئے حساس علاقوں کا دورہ کریں۔
Site Admin | September 10, 2025 3:06 PM
سکم سرکار نے نیپال میں موجودہ حالات کے تناظر میں اہمیت کے حامل مقامات پر گشت اور جانچ پڑتال کا عمل تیز کردیا ہے