November 16, 2025 9:50 AM | Sikkim Doklam

printer

سکم حکومت اس سال 15 دسمبر تک Doklam اور Cho La مقامات کو سیاحوں کیلئے کھول دے گی۔

سرحدی سیاحت کو فروغ دینے کی ایک بڑی کوشش کے تحت سکّم حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس سال 15 دسمبر تک  اسٹریٹیجک طور پر حساس مقامات  Doklam اورCho La  کو سیاحوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ یہ فیصلہ پہلی مرتبہ شہریوں کو انتہائی سکیورٹی والے اِن سرحدی علاقوں تک رسائی کی اجازت دے گا۔ ان مقامات کی سیاحت کی افتتاحی تقریب دراصل 27 ستمبر کو ہونی تھی، لیکن انتظامی اور لاجسٹک رکاوٹوں کے باعث اسے مؤخر کر دیا گیا۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سکّم کے سیاحت کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری سی-ایس راؤ نے تصدیق کی کہ تیاریوں کا آخری مرحلہ جاری ہے۔ ان پابندیوں والے علاقوں کو کھول کر سکّم حکومت مہم جوئی اور ورثے کی سیاحت کو فروغ دینا چاہتی ہے۔

سکّم حکومت وزارتِ دفاع کی Battlefield Tourism پہل کے تحت Cho La اور ڈوکلام کو کھولنے کی تیاری کر رہی ہے۔ بھارتی فوج اور چینی فوج کے درمیان آٹھ سال کی کشیدگی کے بعد ڈوکلام سیاحوں کے لیے کھولا جائے گا۔ یہ مقام تقریباً 14 ہزار فٹ کی بلندی پر اور راجدھانی گینگٹوک سے تقریباً 70 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ دوسری جانب Cho La اپنی دلکش وادیوں اور تاریخی ورثے کی وجہ سے مؤرخین، مہم جو افراد اور قدرتی مناظر کے شائقین کے لیے ایک اہم اور قابلِ دید مقام ہے۔ Cho La کو خاص طور پر 1967 میں بھارتی اور چینی فوجوں کے درمیان جھڑپ کے باعث یاد کیا جاتا ہے۔ سکّم حکومت اور فوج ان مقامات کو آئندہ ماہ تک سیاحوں کے استقبال کے لیے تیار کر رہی ہیں۔

تاہم، حکومت روزانہ محدود تعداد میں ہی گاڑیوں اور بائیکس کو اجازت دے گی اور دونوں مقامات کی سیر کے دوران مخصوص ہدایات اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔