December 11, 2025 2:52 PM

printer

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ پیٹرول میں 20 فیصد ایتھنول کی آمیزش کے سبب بھارت کے کاربن ڈائی ایکسائڈ کے اخراج میں 736 لاکھ میٹرک ٹن کی کمی ہوئی ہے

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ پیٹرول میں 20 فیصد ایتھنول کی آمیزش کے سبب بھارت کے کاربن ڈائی ایکسائڈ کے اخراج میں 736 لاکھ میٹرک ٹن کی کمی ہوئی ہے۔ آج لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے جناب گڈکری نے کہا کہ ایتھنول ماحول کیلئے سازگار ایندھن ہے اور یہ آلودگی کو کم کرتا ہے اور اس سے کسانوں کی آمدنی میں اضافے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بھارت سالانہ تقریباً 22 لاکھ کروڑ روپے کا زیر زمین ایندھن درآمد کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بننے کیلئے زیر زمین ایندھن کے ذرائع پر اپنے درآمدتی خرچ کو کم کرنا ہوگا۔

S/B Nitin Gadkari