December 10, 2025 11:27 PM

printer

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نے آج کہا ہے کہ ملک، آئندہ دہائی میں ہائیڈروجن توانائی کا ایک برآمد کار بننے کی جانب گامزن ہے۔

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے آج کہا ہے کہ ملک، آئندہ دہائی میں ہائیڈروجن توانائی کا ایک برآمد کار بننے کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ ہائیڈروجن جہاز رانی، شہری ہوا بازی، صنعت اور اسمارٹ ٹرانسپورٹ میں ایک اہم رول ادا کرسکتی ہے۔ نئی دلّی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، جناب گڈکری نے اِس بات کا بھی ذکر کیا کہ حکومت لاجسٹکس لاگت کم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ وزیرِ موصوف نے اِس بارے میں بھی مطلع کیا کہ حکومت دلّی NCR خطے میں سڑک تعمیر کے پروجیکٹوں میں ایک لاکھ 50 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کررہی ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔