سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سرکار بنیادی ڈھانچے کی قیادت میں اقتصادی ترقی پر زور دے رہی ہے۔

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سرکار بنیادی ڈھانچے کی قیادت میں اقتصادی ترقی پر زور دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وژن کی وجہ سے قومی شاہراہوں سے متعلق بھارتی اتھارٹی NHAI کے تحت قومی شاہراہوں کی لمبائی 120 فیصد بڑھ گئی ہے۔ 2014 میں یہ 4,000 کلومیٹر سے بڑھ کر 2025 میں 8,700 کلومیٹر ہو گئی ہے۔

آندھرا پردیش کے منگلاگیری میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب گڈکری نے اجاگر کیا کہ سڑک کے بنیادی ڈھانچے میں بہتری کی وجہ سے لاجسٹکس اخراجات 16 فیصد سے کم ہو کر 10 فیصد رہ گئے ہیں۔