January 9, 2025 9:25 PM

printer

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو، توانائی درآمد کرنے والے ملک کے بجائے توانائی برآمد کرنے والے ملک میں تبدیل کرنے کیلئے کام کر رہی ہے

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو، توانائی درآمد کرنے والے ملک کے بجائے توانائی برآمد کرنے والے ملک میں تبدیل کرنے کیلئے کام کر رہی ہے۔
مدھیہ پردیش کے Pitham Pur میں National Automotive Test Track – Natrax میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھارت توانائی کے متبادل وسائل کو مسلسل فروغ دے رہا ہے۔ ہائیڈروجن کو مستقبل کا ایندھن قرار دیتے ہوئے، انھوں نے کہا کہ حکومت اور بہت سی آٹوموبائل کمپنیاں اِس سمت میں کام کر رہی ہیں۔ ملک کی معیشت کی ترقی میں آٹوموبائل صنعت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے جناب گڈکری نے کہا کہ اس شعبے اب تک ساڑھے چار کروڑ ملازمتوں کے مواقع پیدا کئے ہیں۔