سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے، دلّی میں ٹرانسپورٹ نظام کو بہتر بنانے اور ٹریفک اور آلودگی کو کم کرنے کے مقصد سے 12 ہزار 500 کروڑ روپے کی لاگت والے پروجیکٹوں کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے سینٹرل روڈ اور انفرااِسٹرکچر فنڈ سے دلّی کے 1200 کروڑ روپے کے فنڈ کا بھی اعلان کیا۔
اس پروجیکٹ کے تحت دلّی- کٹرہ ایکسپریس وے کے ذریعہ جموں و کشمیر اور پنجاب سے اندرا گاندھی بین الاقوامی اڈہ اور دلّی-ممبئی ایکسپریس وے کی جانب آنے والی گاڑیوں کو سیدھے کنکٹویٹی فراہم ہوگی۔ اس کے علاوہ دہرا دون سے آنے والی گاڑیوں کو دوارکا ایکسپریس وے کے ذریعہ اندراگاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے تک متبادل کنکٹویٹی بھی حاصل ہوگی، جس سے ڈیڑھ سے پونے دو گھنٹے کے سفری وقت کی بچت ہوگی۔ان پروجیکٹوں کے نفاذ کے بعد دلّی کے باہر سے آنے والی گاڑیوں کا دباؤ کم ہوگا اور ٹریفک جام اور فضائی آلودگی کے معاملات میں بھی کمی آئے گی۔ اس سے پہلے دلّی کے ساتوں اراکین پارلیمنٹ نے بدھ کے روز نئی دلّی میں جناب گڈکری سے ملاقات کی اور اُنہیں دلّی کے ٹرانسپورٹ نظام اور عام لوگوں کو پیش آرہے فضائی آلودگی کے مسائل پر مبنی خط پیش کیا۔×