سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے محکمے کے وزیر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ بھارت کے ترقی یافتہ ملک بننے میں تعلیم کا رول اہم رہے گا۔

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے محکمے کے وزیر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ بھارت کے ترقی یافتہ ملک بننے میں تعلیم کا رول اہم رہے گا۔ آج نئی دلّی میں FICCI کی اعلیٰ تعلیم سے متعلق سربراہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جناب گڈکری نے کہا کہ بھارت دنیا میں تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی راہ پر گامزن ہے اور اس مقصد کے حصول میں تعلیم کے شعبے کو مستحکم بنانا اہمیت کا حامل ہے۔

جناب گڈکری نے اس بات کو اُجاگر کیا کہ دنیا میں سب سے زیادہ نوجوان، باصلاحیت، تربیت یافتہ اور ہنر مند انجینئرنگ افرادی قوت بھارت میں ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔