May 17, 2025 9:25 PM

printer

سڑک ٹراسنپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے عالمی سطح پر بھارت کی ترقی کے بڑھتے ہوئے قد کو اجاگر کیا، جس کی نشاندہی مضبوط اقتصادی ترقی، بنیادی ڈھانچے کی تیز رفتار ترقی اور بین الاقوامی شراکت داری کو مضبوط بنانے سے ہوتی ہے

سڑک ٹراسنپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے عالمی سطح پر بھارت کی ترقی کے بڑھتے ہوئے قد کو اجاگر کیا، جس کی نشاندہی مضبوط اقتصادی ترقی، بنیادی ڈھانچے کی تیز رفتار ترقی اور بین الاقوامی شراکت داری کو مضبوط بنانے سے ہوتی ہے۔ برازیل کے Sao Paulo میں بھارتی برادری کے اراکین سے بات چیت کے دوران جناب گڈکری نے زور دے کر کہا کہ بھارت میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری اور اختراع کے مواقع ہیں، جن میں خاص طور پر حیاتیاتی ایندھن، گرین ہائیڈروجن، صاف ستھری توانائی اور فلیکس ایندھن کی نقل و حرکت کے شعبے شامل ہیں۔ انہوں نے بھارتی کمیونٹی کے گہرے ثقافتی اقدار اور اختراع، زراعت، کاروبار توانائی اور ڈیجیٹل تعاون کے ذریعہ بھارت اور برازیل کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں ان کے رول کی بھی تعریف کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔