March 10, 2025 2:47 PM

printer

سڑک نیٹ ورک کو بہتر بناکر ساز و سامان کی پیداوار کی لاگت کم کی جاسکتی ہے: گڈکری

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ سڑک نیٹ ورک کو بہتر بناکر ساز و سامان کی پیداوار کی لاگت کم کی جاسکتی ہے۔ اِس سے صنعت اور صارفین دونوں کو فائدہ پہنچے گا۔ آج نئی دلی میں صابن، ڈٹرجنٹس اور کاسمیٹکس سے متعلق ساتویں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ جناب گڈکری نے صنعتوں پر زور دیا کہ وہ پیداوار کی لاگتوں کو کم کرنے اور معیار کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کریں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔