سڑک نقل وحمل اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے دو پہیہ گاڑیوں پر ٹول ٹیکس نافذ کرنے کے بارے میں خبروں کو مسترد کردیا ہے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں جناب گڈکری نے کہا کہ اس طرح کے فیصلے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ بہت سی میڈیا کمپنیاں دو پہیہ گاڑیوں پر ٹول ٹیکس نافذ کرنے کے بارے میں گمراہ کن خبریں پھیلا رہی ہیں۔ جناب گڈکری نے یہ کہتے ہوئے اس کی مذمت کی کہ سچائی جانے بغیر گمراہ کن خبریں پھیلا کر سنسنی پیدا کرنا اچھی صحافت کی نشانی نہیں ہے۔
Site Admin | June 26, 2025 9:44 PM
سڑک نقل وحمل اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے دو پہیہ گاڑیوں پر ٹول ٹیکس نافذ کرنے کے بارے میں خبروں کو مسترد کردیا ہے
