January 7, 2026 9:44 PM

printer

سڑک، ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ بھارت سڑک کی تعمیر کے سلسلے میں کمرشیل سطح پر Bio-Bitumen تیار کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔

سڑک، ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ بھارت سڑک کی تعمیر کے سلسلے میں کمرشیل سطح پر Bio-Bitumen تیار کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ Bitumen خام تیل کو علاحدہ کرنے کے عمل کے دوران پیدا ہونے والے ہائیڈرو کاربن کا ایک مکسچر ہوتا ہے اور یہ سڑک کی تعمیر میں Binder کا ایک اہم رول ادا کرتا ہے۔ نئی دلّی میں CSIR کی ٹیکنالوجی کی منتقلی سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے اِس تاریخی سنگ میل کیلئے CSIR کو مبارکباد دی۔ جناب گڈکری نے کہا کہ اِس پہل سے فصل کے باقیات کو جلانے سے ہونے والی آلودگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ Bio-Bitumen وکست بھارت 2047 کے نظریے کی جانب یکسر تبدیلی والا قدم ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔