ثقافت کی وزارت کے ساتھ اشتراک میں پرسار بھارتی کََل سے اِس ماہ کی 29 تاریخ تک ملک گیر سطح پر 24 مراکز میں 67ویں آکاشوانی سنگیت سمّیلن کا انعقاد کرے گا۔ اطلاعات ونشریات کی وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 1954 میں اِس کے آغاز کے بعد سے، آکاشوانی سنگیت سمّیلن ملک کی سب سے طویل عرصے سے چلی آرہی اور قابل احترام روایات میں سے ایک رہا ہے۔ اس کا مقصد ملک بھر کے سامعین کیلئے ہندوستانی کارناٹِک اور ہلکی اور لوک موسیقی کے بہترین امتزاج کو پیش کرنا ہے۔ اس سمّیلن نے بھارت کی مالامال موسیقی کی روایت کو فروغ دینے، اُس کا تحفظ کرنے اور اُسے مقبول بنانے میں ایک اہم رول ادا کیا ہے۔سمّیلن کے بارے میں تفصیل بتاتے ہوئے پرسار بھارتی کے CEO گورو دویدی نے کہا کہ کووڈ-19 وبا کے سبب مختصر وقفے کے بعد اِس عظیم الشان فیسٹیول کا اِس برس نئے جوش وخروش کے ساتھ ایک مرتبہ پھر انعقاد کیا جارہا ہے۔
Site Admin | November 1, 2025 9:43 PM
سڑسٹھویں آکاشوانی سنگیت سمّیلن کا کَل سے ملک بھر کے 24 مراکز میں آغاز ہو رہا ہے