ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 2, 2025 9:46 PM

printer

سڑسٹھواں آکاشوانی سنگیت سمّیلن، دلّی، ممبئی اور چنئی میں موسیقی کے پروگراموں کے ساتھ شروع ہوا

سڑسٹھواں آکاشوانی سنگیت سمّیلن، موسیقی کے پروگراموں کے انعقاد کے ساتھ، آج دلّی، ممبئی اور چنئی میں شروع ہوا۔ پرسار بھارتی، یہ پروگرام ثقافت کی وزارت کے ساتھ مل کر منعقد کرا رہا ہے۔
قومی راجدھانی میں آکاشوانی کے رنگ بھون میں آج شام بانسری نواز پنڈت راکیش چورسیا اور مراٹھی کے مقامی فنکار Nandesh Umap اور اُن کی ٹیم نے اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔پرساد بھارتی کے چیئرمین نونیت کمار سہگل اور آکاشوانی کے ڈائریکٹر جنرل راجیو کمار جین نے بھی اِس پروگرام میں شرکت کی۔
آکاشوانی سنگیت سمّیلن ملک کے 24 شہروں میں، منعقد کیا جائے گا۔اِس ایک ماہ طویل سنگیت سمّیلن میں ہندوستانی، کرناٹک، ہلکی اور کلاسیکی موسیقی کے پروگرام پیش کیے جائیں گے۔ اِن سبھی پروگراموں میں عوام، مفت شرکت کرسکتے ہیں۔ دعوت نامے ’پہلے آئو پہلے پائو‘ کے اصول پر، متعلقہ آکاشوانی اسٹیشنوں سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔