January 5, 2025 3:45 PM

printer

سڈنی میں پانچویں اور آخری ٹسٹ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو چھ وکٹ سے ہراکر بارڈر گواسکر ٹرافی تین-ایک سے جیت لی ہے۔

ٹسٹ کرکٹ میں، سڈنی میں پانچویں اور آخری ٹسٹ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو چھ وکٹ سے ہراکر بارڈر گواسکر ٹرافی تین-ایک سے جیت لی ہے۔ آسٹریلیا نے آج کھیل کے تیسرے دن، دوسری اننگز میں 162 رَن کا نشانہ حاصل کرلیا۔ بھارت کی طرف سے پرسِدھ کرشنا نے تین وکٹ لئے۔ اِس جیت کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے ICC عالمی ٹسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا ہے۔ فائنل میں اُس کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا۔ یہ میچ اِس سال جون میں کھیلا جائیگا۔

آج صبح بھارت نے اپنی دوسری اننگز میں چھ وکٹ پر 141 رَن سے آگے کھیلنا شروع کیا اور محض 16 رَن کے اضافے کے ساتھ پوری ٹیم 157 کے اسکور پر آؤٹ ہوگئی۔

آسٹریلیا کی طرف سے Scott Boland نے چھ وکٹ لئے۔ انہوں نے مجموعی طور پر اِس میچ میں 10 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی، جبکہ جسپریت بُمرا کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اِس سے پہلے بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 185 رَن بنائے، جبکہ آسٹریلیا کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 181 رَن بناکر آؤٹ ہوئی۔ اِس طرح بھارت کو پہلی اننگز میں چار رَن کی سبقت ملی۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔