January 4, 2025 3:49 PM

printer

سڈنی میں جاری بارڈر-گواسکر ٹرافی کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف اپنی دوسری باری میں چھ وکٹ کے نقصان پر ایک سو اکتالیس رن بنالئے تھے۔

کرکٹ میں، سڈنی میں جاری بارڈر-گواسکر ٹرافی کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف اپنی دوسری باری میں 6 وکٹ کے نقصان پر 141 رن بنالئے تھے۔ دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک بھارت 145 رن آگے تھا۔ رویندر جڈیجہ اور وشنگٹن سندر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس سے قبل Rishabh پنت نے 33 گیندوں پر تیز 61 رن بنائے اور یہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کی طرف سے دوسری سب سے تیز نصف سینچری ہے۔ آسٹریلیا میں کسی مہمان ٹیم کی طرف سے یہ سب سے تیز نصف سینچری بھی ہے۔ اسٹریلیا کی طرف سے اسکاٹ بولینڈ نے چار وکٹ لئے۔ اس سے پہلے آج صبح بھارتی ٹیم نے میزبان آسٹریلیا کی پوری ٹیم کو 181 رن پر آؤٹ کر دیا۔

محمد سراج اور Prasidh Krishna نے تین تین وکٹ لیے جبکہ جسپریت بومرہ اور نتیش کمار ریڈّی نے دو-دو وکٹ حاصل کیے۔ آسٹریلیا کی طرف سے بلّے باز Beau Webster نے 105 گیند پر سب سے زیادہ 57 رن بنائے اس کے بعد Steven Smith نے 33 رن بنائے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔