سڈنی میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں بھارت کی جیت کیلئے آسٹریلیا نے 237 رَن کا نشانہ رکھا ہے۔ اب سے کچھ دیر پہلے تک بھارت نے 13 اوورس میں ایک وکٹ پر 83 رَن بنا لئے تھے۔ اِس سے پہلے آسٹریلیا کی پوری ٹیم 46 اوور چار گیندوں میں 236 رَن بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کی طرف سے Matt Renshaw نے سب سے زیادہ 56، جبکہ Mitchell Marsh نے 41 رَن بنائے۔ بھارت کی طرف سے ہرشِت رانا نے چار کھلاڑیوں کو، جبکہ واشنگٹن سُندر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بھارت، پرتھ اور ایڈیلیڈ کے میچ پہلے ہی ہار چکا ہے۔ x
Site Admin | October 25, 2025 3:06 PM
سڈنی میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں بھارت کی جیت کیلئے آسٹریلیا نے 237 رَن کا نشانہ رکھا ہے