دلّی – NCR میں آوارہ کتوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل سے متعلق سپریم کورٹ کے حالیہ حکم کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ بھارت کے چیف جسٹس نے اِس کے لیے جسٹس وِکرم ناتھ، جسٹس سندیپ مہتا اور جسٹس این وی انجاریا پر مشتمل 3 ججوں کی بینچ تشکیل دی ہے۔ اِس معاملے پر آج سماعت ہوگی۔
اِس سے پہلے ایک وکیل نے اِس معاملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کی مختلف بینچوں نے الگ الگ ہدایات جاری کی ہیں۔ اِس سلسلے میں بھارت کے چیف جسٹس بی آر گوئی نے کہا تھا کہ وہ کتوں سے متعلق موجودہ مسائل کی جانچ کریں گے۔ بینچ نے آوارہ کتوں کو شیلٹر میں منتقل کرنے اور انہیں عوامی مقامات پر دوبارہ چھوڑے جانے پر روک لگانے کا حکم دیا تھا۔
11 اگست کو جسٹس جے بی پاردیوالا اور جسٹس آر مہادیو کی بینچ نے کتوں کے مسائل پر سخت رخ اپنایا تھا اور دلّی – NCR سے 8 ہفتے کے اندر اِن کے ہٹائے جانے اور کتوں کے لیے شہری انتظامیہ کے ذریعے تیار کے گئے مخصوص پناہ گاہوں میں منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔×