سپریم کورٹ نے آج انفورسمینٹ ڈائریکٹریٹ ED کے افسران کے خلاف مغربی بنگال پولیس کی جانب سے درج کی گئی FIR پر روک لگا دی ہے۔ یہ FIR، سیاسی مشاورتی کمپنی I-PAC کی کولکاتہ میں واقع عمارتوں اور اُس کے ساتھی بانی پرتیک جین کی رہائش گاہ پر حال ہی میں تلاشی کی کارروائی کے سلسلے میں درج کی گئی تھی۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ اِن عرضداشتوں نے کسی مرکزی تحقیق کے عمل میں ریاستی ایجنسیوں کی جانب سے مبینہ مداخلت پرسنجیدہ سوالات کھڑےکر دیئے ہیں۔ عدالت عظمیٰ نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، پولیس کے ڈائریکٹر جنرل راجیو کمار، کولکاتہ کے پولیس کمشنر اور دیگر کو انفورسمینٹ ڈائریکٹریٹ کی اُن عرضداشتوں کے تعلق سے نوٹس جاری کیے ہیں، جس میں پچھلے ہفتے انجام دی گئی تلاشی کی کارروائیوں کے دروان رخنہ اندازی کا الزام لگایا گیا تھا۔ بینچ نے نوٹس کے جواب میں حلف نامے داخل کرنے کیلئے دو ہفتے کا وقت دیا ہے اور اِس معاملے کی سماعت کیلئے اگلے ماہ کی 3 تاریخ مقرر کی ہے۔