August 4, 2025 2:36 PM

printer

سپریم کورٹ نے گلوان وادی کی جھڑپ کے تعلق سے بھارتی فوج کے بارے میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی رائے زنی کی بنا پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے اور اُن سے کہا ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے بجائے پارلیمنٹ میں بیان دیں

آج سپریم کورٹ نے 2020 میں گلوان وادی میں چین کے ساتھ جھڑپ کے سلسلے میں بھارتی فوج کے بارے میں اپوزیشن کے رہنماء راہل گاندھی کی مبینہ توہین آمیز رائے زنی پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ تاہم سماعت کے دوران عبوری راحت فراہم کر دی گئی تھی، لیکن بینچ نے جناب گاندھی کی رائے زنی کو نامنظور کر دیا تھا۔ جسٹس دِپانکر دتّا اور AG Masih پر مشتمل بینچ نے مشاہدہ کیا تھا کہ بطور اپوزیشن رہنماء انہیں اِس طرح کی تشویش کا اظہار سوشل میڈیا کے بجائے پارلیمنٹ میں کرنا چاہیے۔ جسٹس دتّا نے راہل گاندھی کے اِس دعوے پر بھی سوال اُٹھایا تھا کہ 2 ہزار مربہ کلو میٹر بھارتی علاقے پر چین کا قبضہ ہے۔