سپریم کورٹ نے کلکتہ ہائی کورٹ کے اُس عبوری حکم پر روک لگادی ہے، جس میں مغربی بنگال سرکار کی جانب سے نوٹیفائی کی گئی OBC کی نظرثانی شدہ فہرست پر عمل درآمد کو روک دیا گیا تھا۔
چیف جسٹس بی آر گوئی کی سربراہی والی ایک بینچ نے مغربی بنگال سرکار کی جانب سے داخل کی گئی ایک خصوصی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے عبوری اِسٹے دیا ہے۔ عدالت عالیہ نے ہائی کورٹ کے اس جواز پر حیرت کا اظہار کیا کہ صرف Legislatureکو ہی OBC زُمرہ بندی کو منظوری دینے کا اختیار ہے۔
Site Admin | July 28, 2025 2:35 PM
سپریم کورٹ نے کلکتہ ہائی کورٹ کے اُس حکم پر روک لگادی ہے، جس میں مغربی بنگال میں نئی OBC فہرست پر حکم التوا دیا گیا تھا