April 15, 2025 9:54 PM

printer

سپریم کورٹ نے چائلڈ ٹریفکنگ کے معاملوں سے متعلق مقدموں کی کارروائی نمٹنانے کی مدت چھ ماہ مقرر کی ہے

آج سپریم کورٹ نے ملک بھر میں چائلڈ ٹریفکنگ سے متعلق معاملات کی روک تھام اور اُن سے متعلق مقدمات میں تیزی لانے کیلئے سخت رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ جسٹس جے بی پاردی والا اور آر مہا دیون پر مشتمل بینچ نے ملک بھر کے ہائی کورٹس کو بھی حکم دیا ہے کہ وہ چائلڈ ٹریفکنگ سے متعلق معاملات کے مقدمات، 6 مہینے کے اندر اندر مکمل کرنے کی ذیلی عدالتوں کو ہدایات جاری کریں۔ عدالت عالیہ نے اترپردیش سے چائلڈ ٹریفکنگ کے ایک معاملے میں ملزم کی جانب سے پیشگی ضمانت کی درخواست پر سماعت کے دوران یہ ہدایات جاری کیں۔ عدالت نے چائلڈ ٹریفکنگ کے معاملات سے نمٹنے میں اترپردیش حکومت اور اُس کے ملزم کو ضمانت دینے پر الٰہ آباد ہائی کورٹ کی تنقید کی۔
ایک اہم حکم نامے میں عدالت نے کہا ہے کہ اگر ایک اسپتال سے ایک نوزائیدہ بچہ چوری ہوجاتا ہے تو پہلا قدم متعلقہ اسپتال کے لائسنس کو منسوخ کرنا ہونا چاہیے۔ یہ معاملہ، لڑکے کے خواہشمند ایک جوڑے کو چوری کیا ہوا بچہ دیئے جانے سے متعلق ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔