ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 23, 2024 11:06 PM

printer

سپریم کورٹ نے میڈیکل کاؤنسلنگ کمیٹی کو خالی میڈیکل سیٹوں کو بھرنے کیلئے کاؤنسلنگ کا ایک خصوصی راؤنڈ منعقد کرنے کی ہدایت دی ہے۔

سپریم کورٹ نے میڈیکل کاؤنسلنگ کمیٹی کو ہدایت دی ہے کہ وہ بھارت میں ڈاکٹروں کی حد سے زیادہ کم تعداد کے  پیش نظر انڈر گریجویٹ کورسز کے قومی اہلیت کا داخلہ امتحان  (NEET) کیلئے خالی میڈیکل سیٹوں کو بھرنے کیلئے کاؤنسلنگ کا ایک خصوصی راؤنڈ منعقد کرے۔ جسٹس بی آر گوئی اور کے وی وشو ناتھن پر مشتمل ایک بینچ نے مزید ہدایت دی کہ خالی NRI سیٹوں کو بھی جنرل کوٹے کے زمرے میں منتقل کیا جانا چاہئے اور انہیں State Admission Authorities کے ذریعہ پُر کیا جانا چاہئے۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ جب ملک میں ڈاکٹروں کی اس قدر کمی ہے تو میڈیکل کی یہ قیمتی سیٹیں اس طرح ضائع نہیں جانی چاہئیں۔

عدالت نے کہا کہ داخلے سے متعلق حکام کو یہ ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ ایک نیا موقع یا پھر خصوصی کاؤنسلنگ کا انعقاد کریں تاکہ خالی سیٹوں کو پُر کیا جاسکے اور 30 دسمبر 2024، تک ہر حال میں اس عمل کو مکمل کیا جائے۔

بینچ نے مزید ہدایت دی ہے کہ کسی بھی کالج کو اس بات کی اجازت نہیں ہوگی کہ وہ طلباء کو براہِ راست داخلہ دیں اور یہ کہ طلباء کے داخلے کا عمل صرف داخلے سے متعلق ریاستی حکام کے ذریعہ ہی مکمل کیا جانا چاہئے۔X

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔