سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت اور ملازمین کے پروویڈنٹ فنڈ کی تنظیم EPFO کو ہدایت دی ہے کہ وہ چار مہینے کے اندر ملازمین کے پروویڈنٹ فنڈ کی اسکیم EPFS کے تحت اُجرت کی حد میں ترمیم کرنے کے معاملے پر فیصلہ کریں، جو گزشتہ 11 برسوں سے تبدیل نہیں کی گئی ہے۔ جسٹس جے کے مہیشوری اور جسٹس اَتُل ایس Chandurkar پر مشتمل بینچ نے یہ ہدایت مفاد عامہ کی ایک عرضی PIL کی سماعت کے دوران جاری کی، جس میں اُجاگر کیا گیا تھا کہ اُجرت کی حد میں جمود کے باعث مزدوروں کا ایک بڑا طبقہ EPFO کے دائرہ کار سے باہر ہوگیا ہے۔ حالانکہ یہ ایک سماجی فلاحی اسکیم ہے، جس کا مقصد منظم شعبے کے ملازمین کو سماجی تحفظ فراہم کرنا ہے۔×
Site Admin | January 6, 2026 10:05 AM | SC EPFO
سپریم کورٹ نے مرکز کو ہدایت دی ہے کہ وہ چار مہینے کے اندر اندر EPFO کی اجرت کی حد پر نظرِ ثانی کے بارے میں فیصلہ کرے۔