October 17, 2025 3:03 PM

printer

سپریم کورٹ نے مرکز اور CBI سے جواب طلب کرتے ہوئے، ڈیجیٹل اریسٹ گھوٹالوں کے سلسلے میں از خود کارروائی کی ہے

سپریم کورٹ نے ڈیجیٹل اَریسٹ گھوٹالوں پر شدید توجہ مرکوز کرتے ہوئے، مرکز اور تحقیقات کے مرکزی بیورو سے جواب طلب کیا ہے۔ ڈیجیٹل اریسٹ کے بڑھتے ہوئے واقعات کے سلسلے میں، جن میں دھوکے باز، شہریوں، خاص طور پر معمر افراد سے، روپیہ پیسہ اینٹھنے کے لیے خود کو قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں سے وابستہ یا عدالتی حکام ظاہر کرتے ہیں، عدالت نے از خود کارروائی کی ہے۔ یہ کارروائی ہریانہ کے شہر امبالا کی ایک خاتون کی طرف سے داخل کی گئی ایک شکایت کے سلسلے میں کی گئی ہے، جس نے الزام لگایا ہے کہ دھوکے بازوں نے ایک فرضی حکم کا استعمال کیا، جسے مبینہ طور پر سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس کی طرف سے جاری کیا گیا تھا۔ اِس فرضی حکم میں کہا گیا تھا کہ اُسے ایک نام نہاد ڈیجیٹل اَریسٹ کے تحت محاصرے میں لے لیا جائے۔ اِس طرح دھوکے باز نے ایک کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم اینٹھ لی تھی۔ متاثرہ نے اِس شکایت میں چیف جسٹس بی آر گوئی کو مخاطب کیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔