سپریم کورٹ نے مدھیہ پردیش کے دھار ضلعے میں متنازعہ Bhojshala-Kamal Maula مسجد میں کَل بسنت پنچمی کے موقع پر ہندوؤں کو سورج کے طلوع ہونے سے غروب ہونے تک پوجا ارچنا کی اجازت دے دی ہے، جبکہ کَل ہی مسلمان ایک بجے سے تین بجے تک جمعہ کی نماز ادا کرسکیں گے۔ عدالت عالیہ نے یہ ہدایت بھی دی ہے کہ نمازیوں کی فہرست ضلع انتظامیہ کو فراہم کی جانی چاہیئے۔ فریقین نے بھوج شالہ کمپلیکس میں جمعہ کے دن مذہبی سرگرمیوں کی اجازت مانگی تھی کیونکہ بسنت پنچمی پر وہاں سرسوتی پوجا بھی کی جاتی ہے۔ بھارت کے چیف جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس Joymalya Bagchi اور جسٹس Vipul M Pancholi نے دونوں فریقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ باہمی طور پر احترام کریں اور امن و قانون برقرار رکھنے کیلئے ریاست اور ضلع انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ x
Site Admin | January 22, 2026 3:15 PM
سپریم کورٹ نے مدھیہ پردیش کے دھار ضلعے میں متنازعہ Bhojshala-Kamal Maula مسجد میں کَل بسنت پنچمی کے موقع پر ہندوؤں کو پوجا ارچنا کی اجازت دے دی ہے