ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 11, 2025 9:47 PM

printer

سپریم کورٹ نے قومی راجدھانی خطے میں آوارہ کتوں کو بلاتاخیر نسبندی کرنے اور اُنھیں مستقل طور پر پناہ گاہوں میں منتقل کرنے کیلئے حکام کو سخت ہدایات جاری کی ہیں

سپریم کورٹ نے قومی راجدھانی خطے دلّی میں کتوں کے کاٹنے اور Rabies پر کنٹرول کیلئے سخت ہدایات جاری کی ہیں۔ اس کیلئے آوارہ کتوں کو فوری طور سے پکڑنے، انھیں نسبندی کرنے اور مستقل طور پر اُنھیں متعلقہ بسیروں میں منتقل کئے جانے کو کہا گیا ہے۔
عدالت عالیہ نے یہ تنبیہ کی ہے کہ اِس مہم میں رخنہ ڈالنے والے کسی بھی شخص یا گروپ کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔ اگر ضروری ہو تو حکام کو طاقت کا استعمال کرنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ آوارہ کتوں کو پکڑے جانے کے بعد پھر سے عوامی مقامات پر نہ چھوڑا جائے۔
بچوں پر آوارہ کتوں کے حملوں کی اطلاعات کی بنیاد پر اپنے طور پر نوٹس لیتے ہوئے ایک کیس میں عدالت نے یہ ہدایات جاری کی ہیں۔ عدالت عالیہ نے یہ بھی کہا ہے کہ نوزائیدہ بچے اور دیگر بچے Rabies کا شکار نہیں ہونے چاہئیں اور یہ کہ عوامی مقامات محفوظ ہونے چاہئیں، جہاں کسی طرح کا خوف نہ ہو۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔