October 6, 2025 3:44 PM | SC Sonam Ladakh

printer

سپریم کورٹ نے سونم وانگ چُک کی اہلیہ گیتانجلیAngmo  کی داخل کردہ ایک درخواست پر مرکزی سرکار اور مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کی انتظامیہ سے جواب طلب کیا ہے۔

سپریم کورٹ نے سونم وانگ چُک کی اہلیہ گیتانجلیAngmo  کی داخل کردہ ایک درخواست پر مرکزی سرکار اور مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کی انتظامیہ سے جواب طلب کیا ہے۔ گیتانجلی نے قومی سلامتی ایکٹ کے تحت سونم وانگ چُک کی نظر بندی کو چیلنج کیا ہے اور اُن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

البتہ جسٹس اروند کمار اور جسٹس NV Anjaria پر مشتمل بینچ نے وانگ چُک کی اہلیہ کو نظر بندی کے جواب کے تعلق سے کسی طرح کی تفصیل فراہم کرنے کے بارے میں کوئی حکم نامہ جاری کرنے سے انکار کردیا۔ معاملے کی اگلے سماعت اِس مہینے کی 14 تاریخ کو ہوگی۔

گذشتہ مہینے لداخ میں پُرتشدد مظاہروں کے تناظر میں جناب وانگ چُک کو قومی سلامتی ایکٹ کے تحت نظر بند کیا گیا تھا۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔