سپریم کورٹ نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کو نوٹس جاری کرکے اُن سے Digital Arrest معاملات کے سلسلے میں درج کی گئی FIR کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ ملک میں Digital Arrest کے بڑھتے ہوئے واقعات میں دھوکہ دہی کرنے والے عناصر کے ہاتھوں لوگوں کے لاکھوں روپے گنوانے کے تناظر میں سپریم کورٹ نے اِن سبھی معاملات کی تحقیقات مرکزی جانچ بیورو CBI کے سپرد کرنے پر بھی غور کیا ہے۔ عدالتِ عالیہ نے CBI سے کہا ہے کہ وہ اِس بات سے مطلع کرے کہ ملک بھر میں اِس طرح کے سبھی معاملات کی جانچ کرنے کیلئے اُس کے پاس وسائل ہیں یا نہیں۔x
Site Admin | October 27, 2025 3:15 PM | SC Digital Scams
سپریم کورٹ نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے، Digital Arrest معاملات میں درج کی گئی FIRs کے بارے میں تفصیلات طلب کی ہیں۔